ابنا: ايوان صدر سے جاري ہونے والے بيان ميں کہا گيا ہے کہ عام شہريوں پر حملوں کا واضح مطلب يہ ہے کہ طالبان اور ان کے بيروني سرپرست افغانستان کي ترقي کے دشمن ہيں۔ صدر حامد کرزئي نے اپنے بيان ميں ہرات فراہ اور ہلمند ميں عام شہريوں کے خلاف طالبان کے حملوں کي شديد الفاظ ميں مذمت کي ہے۔ صدر کرزئي نے ان حملوں کو مجرمانہ فعل قرار ديتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقين سے ہمدردي کا اظہار کيا ہے۔واضح رہے کہ ہلمند، فراہ اور ہرات ميں طالبان کے حملوں ميں متعدد عام شہري مارے گئے ہيں ۔ اس درميان افغانستان کي وزارت داخلہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ قندھا اور قندوز صوبوں ميں بيس طالبان ہلاک اور زخمي ہوگئے ہيں ۔ افغانستان کي وزارت داخلہ کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ افغان سيکورٹي فورس اور افغان فوجيوں نے ان صوبوں ميں کاروائي کرکے بيس طالبان جنگجوؤں کو ہلاک يا زخمي کرديا ہے ۔ ان کاروائيوں ميں مارے گئے طالبان جنگجوؤں کي تعداد دس سے زيادہ بتائي گئي ہے ۔
.......
/169